اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

صوبے کے خزانے کی چابیاں بنی گالہ میں پڑی ہیں ،اختیارات جہانگیر ترین ،شاہ محمود قریشی کے پاس ہیں،حیدر خان ہوتی

datetime 11  مارچ‬‮  2016 |

پشاور(نیوزڈیسک) اے این پی صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ امیرحیدخان ہوتی ایم این اے نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کے پاس کوئی اختیا رنہیں ،خزانے کی چابیاں بنی گالہ میں پڑی ہیں ،بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی سے کچھ اضلا ع واپس لئے 2018میں پورا خیبرپختون خوا واپس لے کردم لیں گے ، پارٹی ٹکٹوں کا اختیار میرے پاس نہیں کارکن اورتنظیمیں آئندہ انتخابات میں ٹکٹیں تقسیم کریں گے وہ مردان کے صوبائی حلقہ پی کے 30کے علاقہ گجرات کے پلے گراو ¿نڈ میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے اس موقع پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کونسلران سید بخت شاہ ، افتخار خان ،حکیم خان ،شادعلی او رمحمد علی نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا پارٹی کے صوبائی صدر نے انہیںپارٹی ٹوپیاں پہنائیں اور مبارک باددی پارٹی کے ضلعی صدر اور ضلع ناظم حمایت اللہ مایار، ضلعی جنرل سیکرٹری لطیف الرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیاامیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اے این پی کے دور حکومت میں ہرطرف ترقی کا دوردورہ تھا تبدیلی والوں کے دور میں ترقی کا پہیہ رک گیاہے ان کے پاس کسی مرض کا علاج نہیں خزانے کی چابیاں بنی گالہ میں پڑی ہیں اختیارات شاہ محمود قریشی او رجہانگیر ترین کے پاس ہیں امیرحیدر خان ہوتی کاکہناتھاکہ موجودہ دور میں کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیاگیا بلکہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگارہے ہیں انہوںنے کہاکہ ترقی چند کلو میٹرسڑک او رچند کھمبوں سے نہیں آتی ہمارے دور حکومت نے ریکارڈ توڑ منصوبے شروع کررکھے تھے موجودہ حکمران ان منصوبوں پر تختیاں لگاکر تھک جائیں گے لیکن ہمارے منصوبے ختم نہیں ہوں گے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم بننے کے لئے پنجاب کی سیاست کررہے ہیںجبکہ میاں نوازشریف اپنی کرسی بچانے میں لگے ہوئے ہیں دونوں کو پختون قوم کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفط میں ناکام ہے اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کی بجائے اساتذہ اورطلباءسے کہاجارہے کہ وہ دہشت گردوں کو خود مقابلہ کریں پختونوں کے ہاتھوں میں قلم کی بجائے بندوق دینے کی سازش ہورہی ہے اوراس کے خلاف اے این پی ڈٹ کر میدان میں کھڑی ہے اپنے دور حکومت میں دہشت گردوں کے سامنے ہمارے کارکنوں نے سینے تان کر مقابلہ کیا پولیس کے بہادر نوجوانوں نے جانوں کے نذرانے دیئے انہوںنے کہاکہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے واضح پالیسی ہے کوئی یہ سمجھے کہ ٹکٹ میرے جیب میں پڑے ہیں ٹکٹوں کا اختیار تنظموں اور کارکنوں کے پاس ہوگا انہوںنے کہاکہ سیاسی اختلاف کے باوجود انہوںنے اپنے دور میں عمران خان کے ہسپتال کے لئے کروڑوں روپے کی اراضی اور فنڈز دیئے تاکہ یہاں کے عوام ہسپتال کی سہولت سے مستفید ہوں لیکن آج عبدالولی خان یونیورسٹی کو اس لئے فنڈز جاری نہیں کئے جاتے کہ یہ منصوبے پر رہبر تحریک خان عبدالولی خان کے نام سے موسوم ہے انہوںنے کہاکہ مردان کا ڈسٹرکٹ ہسپتال ،چلڈرن ہسپتال اور باچاخان میڈیکل کالج کے تعمیراتی منصوبے جو گذشتہ سال مکمل ہونے تھے کو ادھورا رکھ اس کے فنڈز کو روک دیاگیا انہوںنے کہاکہ وہ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکتھے اقتدار میں آکر دوبارہ ترقیاتی عمل شروع کریں گے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ نے ورکروں کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا مثبت مقاصد اور پارٹی کی ترویج و ترقی کے ساتھ ساتھ پختون قوم کی بیداری کے لئے استعمال کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…