اسلام آباد(این این آئی)ممتازقادری کے جنازے کی کوریج پر پابندی کس نے لگائی؟ پیمراکا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا، پی ایف یو جے کی طرف سے مختلف اخبارات میں ایک بیان شائع ہو اہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ممتاز قادری کے جنازے کی کوریج پر دیئے گئے پیمرا نوٹس واپس لیے جائیں۔ پیمرا کے ترجمان کے مطابق جب کوئی نوٹس دیا ہی نہیں گیا تو واپس کیسے لیے جائیں؟ پیمرا اُمید کر تا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کی سب سے معتبر نمائندہ تنظیم ایسے اہم اور حساس موضوع پر بیان جاری کرنے سے پہلے افواہ کی تصدیق ضرور کر لے۔ یاددہانی اور ریکارڈ کی خبری درستگی کیلئے یہ عرض ہے کہ پیمرا نے کبھی بھی ممتاز قادری کے جنازے کی کوریج پر پابندی نہیں لگائی سارا ریکارڈ @reportpemraپر موجود ہے۔ چینلز کو صرف ضابطہ¿ اخلاق پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل کرنے اور مختلف مکتبہِ فکر یا مختلف نظریات کے لوگوں کو آمنے سامنے بیٹھاکرمتنازع، فرقہ وارانہ معاملات پر اُکسانے والے پروگراموں/بیپرز وغیرہ سے اجتناب کرنے کا کہاگیا تھاتاکہ ایک نازک موقع پر غیر ضروری سنسنی خیزی اور انتشار سے بچا جا سکے۔