لاہور (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے صوبائی و زیر تعلیم رانا مشہود کے خلاف کمرشل پلاٹوں کا ہاﺅسنگ سکیم میں شامل کرنے کے معاملے میں بھی انکوائری شروع کردی۔ نیب حکام نے اس سلسلے میں ترقیاتی ادارہ لاہور سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے اس بات کی انکوائری شروع کی ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہور نے ماضی مین 3 قیمتی کمرش پلاٹ گلشن راوی سکیم میں شامل کردئیے تھے۔ نیب حکام نے اس سلسلے میں ترقیاتی ادارہ لاہور کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ 37 کمرشل پلاٹوں کا ریکارڈ اور ایسے پلاٹوں کی منتقلی کے حوالے سے ایل ڈی اے کی تحریری پالیسی فراہم کی جائے تاکہ اس معاملے میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کا تعین کیا جاسکے۔ یاد رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے خلاف یوتھ فیسٹیول میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کے حوالے سے ایک انکوائری پہلے ہی نیب میں جاری ہے جس میں رانا مشہود اپنا ابتدائی بیان بھی قلمبند کراچکے ہیں۔