پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں مسجد سے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک آرمی کے کرنل طارق شہید ہو گئے۔ مقامی میدیا کے مطابق فائرنگ پشاور کی رنگ روڈ پر پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق کرنل طارق غفور نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد جارہے تھے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان علاقہ غیر کی جانب فرار ہونے میں کیامیاب ہو گئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔