لاہور (نیوز ڈیسک) شریف فیملی کے ترجمان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سرے عام مناظرے کے چیلنج کا جواب دیدیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مناظرے کے لیے تیار ہیں اگر کپتان اتنے سچے ہیں تو حسن نواز کا چیلنج قبول کریں۔ شریف فیملی کے ترجمان نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو کہا کہ 200ارب مالیت کی کونسی کمپنی ہے الزام کے ثبوت سامنے لائے جائیں۔دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ بینڈ باجا بارات والے باشعور نوجوانوں کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے اب وہ باہر بیٹھ کر دوسروں کی باریاں ہی گنا کریں گے۔ زعیم قادری کا یہ بھی کہن اہے کہ عمران خان ایک ہی بات کو بغیر ثبوت کے کتنی بار دہرائیں گے اگر ان کے پاس ثبوت ہیں سامنے لائیں۔