کراچی (نیوز ڈیسک) لیاری سے رکن اسمبلی نبیل گبول نے کہاہے کہ اگر کوئی شخص ایم کیوایم چھوڑنے کا کہے تو میسج آجاتاہے کہ ’ٹھوک‘ دو، عمران فاروق سمیت ایم کیوایم کے بڑے نام ایک گروپ بنارہے تھے ، اس زمانے میں کوڈ ورڈ بھی بہت تھے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول ن ے بتایاکہ اُن کے لیے بھی ’آلو‘ کا کوڈ ورڈ بنایاگیا اور سناہے کہ حکم تھاکہ ’آلوکوکاٹ دو‘۔ یہی خبرکسی طرح ان تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے ’آلو‘ ان کے ہاتھ نہیں آیا۔