لاہور (نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے لاہور سمیت پنجاب میں ہونے والی تیز رفتاز ترقی کی تعریف کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ پنجاب میں ہونے والی ترقی دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب میں ترقی ہو رہی ہے تو خیبر پختونخوا کیوں پیچھے ہے۔ میں جب لاہور یا پنجاب کے کسی اور شہر جاتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ پہلے سے زیادہ خوبصورت ہو گئے ہیں لیکن کے پی کے میں یہ صورتحال نہیں۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آخر خیبر پختونخوا میں ترقی کیوں نہیں ہورہی جس طرح پنجاب میں ہو رہی ہے؟۔