لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی کمیٹی برانچ میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ،اسپیکر پنجاب اسمبلی نے آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے کمیٹی برانچ میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی فوری طور پر ریسکیو 1122اور فائربریگیڈ کو اطلاع دی گئی جس نے فوری موقع پر پہنچ آگ پر قابو پا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برانچ میں پبلک اکاو ¿نٹس اور قائمہ کمیٹیوں سے متعلقہ ریکارڈ موجود ہوتا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے ترجمان عبدالقہار راشد کے مطابق کمیٹی برانچ میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جس سے زیادہ نقصان نہ ہی کوئی ریکارڈ ضائع ہوا ہے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے کمیٹی برانچ میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔