لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بتانے کے لئے نا قابل یقین داستانیں ہیں، شہباز تاثیر بہادر خاندان کا فرد ہے ۔گزشتہ روز سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے مغوی صاحبزادے شہباز تاثیر کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ زندگی میں پہلی بار مل کر حقیقی خوشی کے لمحات گزارے ہیں۔ ہم نے اتنے دکھ جھیلیں ہیں کہ خوشی کے جذبات کا اظہار کرنا بھی نہیں آتا ۔ تعزیتوں اور مذمتوں کی اتنی عادت ہو چکی ہے کہ یاد نہیں خوشی کی خبر کا رد عمل کیسا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارتی کے پاس بتانے کے لئے نا قابل یقین داستانیں ہیں ۔