منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

حمزہ شہباز سے این اے153 سے ملک لعل محمد جوئیہ ،پی پی 203 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ایوب گولو کی ملاقات

datetime 10  مارچ‬‮  2016 |

لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازسے این اے 153کی جوئیہ برادری کے سربراہ ملک لعل محمد جوئیہ نے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ این اے 153 کے صوبائی حلقے پی پی 203 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ایوب گولو نے بھی حمزہ شہباز سے علیحدہ ملاقات میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)شامل ہونے کا اعلان کیا۔دونوں رہنماوں نے این اے 153 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا قاسم نون کی غیر مشروط حمایت کرنے اور ان کی انتخابی مہم میں بھر پور طریقے سے شامل ہونے کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ قومی قیادت نے ملکی ترقی و خوشحالی کا واضح روڈ میپ وضع کر دیا ہے جس پر دن رات تیزی سے کام جاری ہے۔پاکستان کے عوام کو ان کی بنیادی ضروریات فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نیک نیتی کے ساتھ کاوشیں کر رہی ہے ۔ انشا ءاللہ 2018 سے پہلے ہی ہم اپنے اہداف حاصل کر لیں گے ۔ حمزہ شہباز نے ملک لعل محمد جوئیہ اور ایوب گولوکی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کو خوش آئندہ قرار دےتے ہوئے کہا کہ آج ملک و قوم کی تعمیر و ترقی ہم سب کی اولین ترجیح ہے انشا ءاللہ وطن عزیز کو مسائل کے گرداب سے نکالنے اور صحیح معنوں میں ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کرنے کے لئے ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے گا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…