لاہور(نیوزڈیسک) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بابا کے لئے پیغام لکھ ڈالا۔ آصفہ زرداری نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا ہے کہ بابا مجھ سے ملنے کب آ ﺅگے؟ اب تو میں تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہوں۔آصف علی زرداری گزشتہ سال دسمبر سے دبئی اور امریکہ میں ہیں اور اسی دوری کے دوران آصفہ بھٹو کا ایک آپریشن بھی ہوا ہے جس کے بعد اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔