لاہور(نیوزڈیسک)شریف فیملی کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان ثبوت دیں شریف خاندا ن کی کس کمپنی کی مالیت 200 ارب ہے ،مناظرے کے لئے تیار ہیں عمران خان بھی تیار ہو جائیں۔ شریف فیملی کے ترجمان نے عمران خان کی طرف سے گوجرانوالہ میں ضمنی انتخابی جلسے میں لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران اگر اتنے ہی سچے ہیں تو حسین نواز کا چیلنج قبول کریں ،ہم مناظرے کے لئے تیار ہیں عمران بھی تیار ہو جائیں ۔ عمران خان ثبوت دیں شریف خاندان کی کس کمپنی کی مالیت 200ارب روپے ہے اورثبوت نہ دینے کی صورت میں یہ عمران خان کے جھوٹے ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہو گی ۔ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف عمران خان کی فضول گفتگو کا جواب نہیں دے سکتے ۔