بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

شریف برادران رینجرزاورنیب کے پنجاب میں آنے سے کیوں ڈررہے ہیں ؟عمران خان

datetime 10  مارچ‬‮  2016 |

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ شریف برادران رینجرزاورنیب کے پنجاب میں آنے سے کیوں ڈررہے ہیں ؟سب دیکھناچاہتے ہیں پنجاب میں احتساب کاعمل کب شروع ہوگا،شریف برادران کے بچے ہمیں مناظرے کاچیلنج دیتے ہیں ،نوازشریف اورشہبازشریف مجھ سے مناظرہ کرلیں ۔ان خیالا ت کااظہارانہوں نے گوجرانوالہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب کی ذمہ داری ہے کہ وہ پتہ کریں کہ پیس کس کی جب میں جارہاہے ،نیب کوکہتاہوں کہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے ،شریف برادران کوبتاناہوگاکہ اتناپیسہ کہاں سے آیا،نوازشریف کے بیٹے کی 2سوارب کی کمپنی ہے میاں صاحب نیب کودھمکیاں دے رہے ہیں ،ملک میں بادشاہت نہیں ہے ،پیسے کے متعلق بتاناہوگا۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے ،تحریک انصاف میں جمہوریت ہے کوئی بھی پارٹی میں اوپرآسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دورحکومت میں کسانوں کی حالت زارخراب ہے ،ڈیزل پرسوفیصدٹیکس لگایاجارہاہے ،بجلی کی قیمت بڑھادی گئی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت اورامریکہ کسانوں کوسبسڈی دیتے ہیں ،پاکستان میں کسانوں کاخون چوساجاتاہے ،دوسوارب روپے اورنج ٹرین کیلئے قرضہ لئے جاتے ہیں ،اورنج ٹرین پراربوں لگانے کے بجائے کسانوں پرپیسہ خرچ کیاجائے ،70فیصدلوگ دیہات میں رہتے ہیں ،غربت بڑھ رہی ہے ،غربت بہت ہی کم ہوگی جب کسان خوشحال ہوگا،ن لیگ امیروں کوفائدہ پہنچاتی ہے ۔تحریک انصاف اقتدارمیں آکرامیروں سے ٹیکس لیکرغریبوں پرخرچ کریگی ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں ہسپتالوں کانظام ٹھیک کررہے ہیں ،خیبرپختونخواہ میں پہلی بارگاؤں کی سطح پراختیارات دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن میں عوام تحریک انصاف کاساتھ دیں کرپٹ لوگوں کوپکڑکردکھائی گے



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…