پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

د ہشتگردی کو ناکام بنانے کیلئے اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،امریکن قونصل جنرل برائن جی ہیتھ

datetime 10  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکن قونصل جنرل برائن جی ہیتھ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور گزشتہ پانچ سال کے دوران ایس ایس یو نے ایک مضبوط فورس کی حیثیت سے اپنا لوہا منوایا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس ہیڈکوارٹرکے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی ۔دورے کے دوران قونصل جنرل کے ہمراہ امریکن قونصلیٹ جنرل کراچی کے ریجنل سیکیورٹی آفیسر ، آئی ایل پروگرام منیجر اور اسسٹنٹ ریجنل سیکیورٹی آفیسر بھی موجود تھے۔امریکن قونصل جنرل برائن جی ہیتھ نے سندھ پولیس میں بین الاقوامی معیار کی بہترین پولیس فورس کے قیام اور کمانڈوز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پیشہ وارانہ پولیسنگ ہمیشہ عوام کی جان ومال کی حفاظت اور دہشتگردوں اور گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کی بیخ کنی میں نمایاں اہمیت کی حامل ہے۔ اس موقع پر اے آئی جی سندھ سیکیورٹی اسپیشل سیکیورٹی سندھ پولیس مقصود احمد نے ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس یو میں پاکستان کی پہلی ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم قائم کی گئی ہے جبکہ انسداد دہشتگردی یونیورسٹی کے قیام کی کوششیں جاری ہیں اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ کمانڈو بشمول لیڈی کمانڈو کو جدید پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جارہی ہے اور بین الاقوامی ادارے کی طرف سے انسداد دہشتگردی آپریشنز اعلیٰ کارکردگی ، اہم شخصیات واہم تنصیبات کو موثرت حفاظتی سہولت فراہم کرنے پر ISO سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے ، قونصل جنرل اور اے آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد نے خصوصی طور پر دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاؤشوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، قونصل جنرل نے کمانڈو زکی جانب سے دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے وقوعہ پر روانگی کے سلسلے میں کی جانے والی فرضی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا ۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…