اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں ضمنی سوال پر مشاہد اللہ کا طاہر مشہدی کو لقمہ، جس پر طاہرحسین مشہدی نے کہاکہ آپ کہیں تو لاہور کی کرپشن بھی آشکار کردوں۔جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹرمشاہداللہ خان اورایم کیو ایم کے سینیٹرطاہرحسین مشہدی کے درمیان کرپشن پرنوک جھوک ہوئی،مشاہداللہ خان نے کہاکہ لندن کرپشن کی بات کریں،طاہر مشہدی نے کرپشن دیکھنی ہے تو لندن چلے جائیں۔ جس کے جواب میں طاہرحسین مشہدی نے کہاکہ اس کا بھی کہیں تو ذکر کئے دیتا ہوں۔ ہم خاموش رہتے ہیں تو یہ نہ سمجھا جائے کہ منہ میں زبان نہیںلندن کی بجائے پہلے تخت لاہور کی کرپشن دیکھنی چاہیے لندن میں بھی تخت لاہور والوں کے کرپشن سے خرید ے گئے بڑے فلیٹ ہیں۔اس موقع پر قائمقام چیئرمین غفور حیدری نے دونوں سینیٹرز کو خاموش کرادیا اورکہاکہ آپ بزرگ سینیٹر ہیں در گزر کریں۔جس کے بعدمعاملہ ختم ہوگیا۔