گوجرانوالہ (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کی حکومت جانے کے دن آگئے ہیں ،اب موقع آگیا ہے پاکستان کی عوام متحد ہو جائے ۔گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ 70سالوں سے ملک کا نظام تبدیل نہیں ہوا ،پی پی اور ن لیگ کے ادوار میں پاکستان کا نظام تبدیل نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی تک پاکستان تبدیل نہیں ہو سکتا اور پاکستان کی تبدیلی کے بغیر عوام کی فلاح ممکن نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایم این نے بننے کے لیے الیکشن نہیں لڑ رہے بلکہ ملک کا نظام تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور تحریک انصاف کا راستہ کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت جانے کے دن آگئے ہیں ،پاکستان کی عوام متحدہو جائیں۔