پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ انسداد دہشت گردی نے کاروائی کرکے ٹیلہ بند بڈھ بیر سے پی اے ایف بیس پر حملہ میں ملوث دہشت گردوں کی خاتون سہولت کار کوگرفتارکرلیا ہے،خاتون دہشت گردوں کو کھانے پینے کی اشیااور آگ لگانے والے بارودی کیمیکل کے لئے بوتلیں فراہم کی تھیں ۔محکمہ انسداد دہشت گردی ذرائع کے مطابق 18ستمبر2015کو پی اے ایف بیس بڈھ بیر پر ہونے والے حملوں بعد کارروائی کا آگاز کیا تھا جس میں اہم کامیابی ملی ہے سپیشل پولیس یونٹ نے بڈھ بیر کے علاقے ٹیلہ بند میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی سہولت کار خاتون مسما ذری ذادگئی عرف پروین زوجہ میوہ خان کو گرفتار کر لیا ملزمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے دہشت گردوں کو کھانے پینے کی اشیافراہم کی تھیں جبکہ ملزمہ نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں کو آگ لگانے والے کیمیکل کے لے خالی بوتلیں بھی فراہم کی تھیں پولیس نے ملزمہ سے مزید تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے دہشت گردوں نے 18ستمبر2015کو پی اے ایف بیس بڈھ بیر پر حملہ کیا تھا جس میںسیکورٹی فورسز کے کیپٹن اسفند یار سمیت 29اہلکار شہید جبکہ 31زخمی ہوئے تھے ۔