پشاور(نیوز ڈیسک)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری مراسلے کے پیش نظر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے عملے کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے اور چھٹیاں منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی مراسلے کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔پی ڈی ایم اے نے اس سلسلے میں صوبے کے تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن،ضلعی انتظامیہ،ڈبلیو ایس ایس پی،پی ڈی اے،سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دیئے ہیں۔جبکہ محکمہ آبپاشی کے عملے کو سیلاب کی صورت میں ضروری اقدامات کرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کو 24گھنٹے فعال بنایا گیا ہے۔اور عوام امدادی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے 091۔9213959, 9213845 یا 92223662 پر کسی بھی وقت کنٹرول روم سے رابطہ کر سکے ہیں۔