اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے تجاویز طلب کر لی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے تجاویز طلب کر لی ہیں اور سب سے پہلے اہم عہدوں پر تبدیلیاں سندھ اور پنجاب میں کی جائیں گی۔ موجودہ پاکستانی سیاست کے پیش نظر بلاول بھٹو بھی کافی سرگرم ہو گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کے فیصلوں کا اعلان شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر کیاجائے گا۔