کراچی(نیوزڈیسک)مصطفی کمال کے الزامات اپنی جگہ،ایم کیو ایم نے نیا کام شروع کردیا”آخری آرام گاہ تک پہنچانے کا اعلان“فاروق ستار کی کراچی میں پریس کانفرنس شہر میں صفائی مہم کا اعلان کیا۔ اشاروں کنایوں میں اور بھی بہت کچھ کہ دیا۔ بولے کچرا بھی صاف ہو گا اور خرافات بھی دونوں کو آخری آرام گاہ تک پہنچائیں گے۔ بات نکلی تو ارشد ووہرا تک پہنچ گئی۔ فاروق ستار نے پھر اشارہ استعمال کیا ایم کیو ایم کے پاس ایک اور ڈاکٹر بھی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما کے مطابق کلین کراچی مہم جمعرات سے شروع ہو گی۔ دوسری جماعتیں بھی ساتھ دیں اچھا کام ہو گا تو برساتی مینڈنک کریڈٹ لینے ا? جائیں گے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے بعد حیدر ا?باد اور میر پور خاص کو بھی صاف کریں گے۔