جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

سندھ حکومت اور پولیس ٹارگٹڈ آپریشن میں رکاوٹ ہیں: رینجرز

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے بد امنی کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت رینجرز کے وکیل نے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ 6 ہزار ملزم گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کئے۔ پولیس اور حکومت سندھ رینجرز کے ٹارگٹد آپریشن میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ پولیس دہشت گردی اور بھتہ خوروں کے سہولت کاروں کے خلاف کاررواءِی میں بھی رکاوٹ ہے۔ ڈاکٹر عاصم کیس کے پراسیکیوٹر کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ پولیس کو غیر سیاسی نہیں کیا جا رہا۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ یہ تو پولیس کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ دوسری جانب پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ میں 69 فیصد کمی آ گئی۔ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس رپورٹ سے لگتا ہے سب اچھا ہے آپریشن کی ضرورت نہیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے آئی جی کو مخاطب کرتے ہوئے کہ پولیس افسر وارداتوں میں ملوث ہیں۔ شہر میں دو ہزار ٹارگٹ کلرز گھوم رہے ہیں آپ کہہ رہے ہیں اغوا برائے تاوان ختم ہو گیا۔ چیف جسٹس نے آئی جی کو دوبارہ رپورٹ پیش کرنے جبکہ چیف سیکریٹری سے رینجرز کی چارج شیٹ کا پیرا وائز جواب مانگ لیا۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…