پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے 28 سال کی وابستگی کے بعد ایم کیو ایم کو خیرباد کہا

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے 28 سال کی وابستگی کے بعد ایم کیو ایم کو خیرباد کہا۔ڈاکٹر صغیر کا شمار ایم کیو ایم کے سینئر رہنماﺅں اور کراچی کی سیاست میں بڑی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ پہلی بڑی شخصیت ہیں جنہوں نے مصطفی کمال کی وطن آمد کے بعد ایم کیو ایم سے اپنے راستے الگ کیے ۔23 نومبر 1972 کو کراچی میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر صغیر احمد نے ڈاﺅ میڈیکل کالج کراچی سے ایم بی بی ایس کیا جس کے بعد انہوں نے بائیو کیمسٹری میں ایم فل کیا۔وہ تین مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن اور وزیر رہے ۔ پہلی دفعہ انہوں نے 2005 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور رکن سندھ اسمبلی بنے جس کے بعد وہ 2007 تک سندھ کے وزیر ماحولیات بھی رہے۔ڈاکٹر صغیر دوسری مرتبہ 2008 سے 2013 تک صوبائی اسمبلی کے رکن رہے جب کہ 2013 کے انتخابات میں بھی وہ کراچی سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 117 سے 43 ہزار سے زائد ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔2008 سے 2014 تک وہ وقتا فوقتا صوبائی وزیرصحت کے عہدے پر کام کرتے رہے۔2014 میں ایم کیو ایم نے ان سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا تھا تاہم وہ موجودہ سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے محنت و افرادی قوت کے رکن ہیں۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…