اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا حکومت نے اپنا ایک اوروعدہ پورا کردیا،تفصیلات جاری

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے کہ دوسرے صوبوں کی نسبت اس صوبے میں اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کرنے کے علاوہ 30 فیصد ترقیاتی بجٹ بھی مقامی حکومت کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔وہ قیوم سٹیڈیم میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے کنونشن میں صوبہ بھر سے منتخب ناظمین نے شرکت کی ۔ کنونشن سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور وزیر بلدیات عنایت اﷲ خان نے بھی خطاب کیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے مالی اور انتظامی اختیارات مقامی حکومتوں کو تفویض کئے ہیں اور پہلی بار ویلج کونسل تشکیل دی ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے نظام اور پالیسی دی ہے اور یہ بلدیاتی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اداروں کی کارکردگی کی نگرانی کریں وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ سیفٹی کمیشن جلد بنایا جارہا ہے جس کے تحت پولیس بلدیاتی نمائندوں کو جوابدہ ہوں گے ۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ سول سروس کمیشن کا قیام عمل میں لایا جار ہا ہے جس کے تحت سرکاری عملہ مقامی حکومت کو جوابدہ ہو گا۔وزیراعلیٰ نے بلدیاتی ناظمین کیلئے اعزازیہ اور مراعات کا اعلان کیا جس کے تحت ضلع ناظمین کو40 ہزار روپے ، نائب ضلع ناظمین کو 30ہزار روپے،تحصیل اور ٹاﺅن ناظمین کو 30 ہزار روپے ، نائب تحصیل ، ٹاﺅن ناظمین کو 20ہزار روپے جبکہ ویلج کونسل کے ناظمین کو 10 ہزار روپے اور نائب ناظمین کو7 ہزار روپے ماہوار ملیں گے جبکہ ٹیلی فون اور دوسرے اخراجات اس کے علاوہ ہوں گے ۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ ضلعی اراکین کو سالانہ 45دنوں کیلئے ایک ہزار روپے یومیہ ، تحصیل ، ٹاﺅن اراکین کو سالانہ 45 دنوں کیلئے 500 روپے اور اسی طرح ویلج کونسل کے اراکین کو سالانہ 45 دنوں کیلئے 200 روپے ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام اراکین کو یکساں شرح سے یومیہ ملے گا وزیراعلیٰ نے یونین کو نسل کے سیکرٹریوںکی ترقی کا بھی اعلان کیا وزیراعلیٰ نے کہاکہ یونین کونسلوں کے دفتروں کیلئے 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے اور اس کیلئے اسٹنٹ کمشنر سے منظوری کی شرط بھی ختم کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مقامی حکومت کے نمائندوں کو باسہولت بنانے کیلئے پی اینڈ ڈی کے گائیڈ لائنز میں تبدیلی کی جارہی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگلے مالی سال سے مقامی حکومتوں کیلئے مختص ترقیاتی فنڈز کو 43 ارب روپے سے بڑھاکر 50 ارب روپے کیا جائے گا انہوں نے بلدیاتی نمائندوں سے کہاکہ وہ عوام کے اعتماد پر پور ا اُترنے کی کوشش کریں کیونکہ عوام نے ان پر اعتماد کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…