اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کر لی گئی ،قرار دادتحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے پیش کی ۔قرار داد میں کہا گیا کہ حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کےلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدے،مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شیخ آفتاب احمد کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کے لیے بجٹ موجود ہے اور حکومت پہلے ہی چار سو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا آرڈر دے چکی ہے جن کو پہلے ٹیسٹ کیا جائے گا اور نتائج مثبت آنے پر مزید 3لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدی جائینگی ۔