اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم نواز شریف پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کے لیے ہر فورم پر کوشاں ہیں ،صدیق الفاورق

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات بہتر بنانے کے لیے ہر فورم پر کوشاں ہیں ،پاکستان میں ہندو برادری سمیت دیگر اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،ہم ہر بار ہندو یاتریوں کی بہترین انداز میں مہمان نوازی کے لیے ہمیشہ تیار ہتے ہیں ، ،پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کے فروغ سے خطے میں امن لایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کٹاس راج مندر میں شوراتری کی مرکزی تقریب کے موقع پر بھارت سے آئے ہندو یاتریوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی ،ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،عمران خان ،سردار شام سنگھ،منور چاند ،ستیش کمار ،پشپا کمار ،کمایا سمیت دیگر کی موجود تھے ،چیئرمین صدیق الفاورق کا کہنا تھا کہ کہ انسانیت سے محبت ہی سب سے بڑی خدمت ہے ایک دوسرے کے مذہب سے نفرت کرنے کی بجائے تمام عقائد کا احترام کرنا چاہیے اور برداشت کے رویے کو فروغ دینا چاہیے ،صدیق الفاورق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اقلیتی برادری سے خصوصی محبت رکھتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ہندو اور سکھ برادری کی مذہبی عبادت گاہوں کی تزئین اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے لیے اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں ،جب ہندو یاتری دوبارہ آئیں گے تو کٹاس راج میں انکے ٹھہرنے کے لیے رہائشی کمپلیکس اور واش رومز مکمل ہو چکیں ہوں گے ،پاکستانی ثقافت کے فروغ کے لیے مختلف شاپس اور منی بازار لگائیں گے ،اس موقع پر جتھ لیڈر ستیش کمار نے کہا کہ ہمیں پاکستان آکر بے حد محبت اور پیار ملا ہے ،ہمیں یہاں تمام ترسہولیات دی جا رہیں ہیں ،ہم بھارت جا کر پاکستان سے ملنے والے پیار اور محبت کو فروغ دیں گے ،یہاں ہمار ی مذہبی عبادت گاہوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جارہی ہے جس پر ہم وزریر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے بے حد شکر گزار ہیں ، چیئرمین صدیق الفاورق ہماری خستہ حال مذہبی عبادت گاہوں اور کی تزئین و آرائش اور بحالی کے لیے خاص اقدامات کر رہے ہیں ۔تقریب کے آخر میں بھارت سے آئے ہندو یاتریوں نے پاکستان زندہ بار کے نعرے بلند کیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…