جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نیب بارے بوکھلا گئی ہے، نیب پر تنقید کرنے سے لگتا ہے کہ کوئی گڑ بڑ ہے،خورشید شاہ

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نیب بارے بوکھلا گئی ہے نیب پر تنقید کرنے سے لگتا ہے کہ کوئی گڑبڑ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اورخواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نیب کے پنجاب میں آنے پر حکومت نیب سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو چھوٹے صوبوں کے خلاف کارروائی کے لیے حکومت نے کہا تھا لیکن حکومت چاہیے کہ وہ نیب کو کام کرنے دیا جانا چاہیے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوٹی بڑی کرپشن کرتی رہتی ہے جبکہ پنجاب بڑی کرپشن کرتا ہے ۔ پنجاب میں جاری اور مکمل کیے جانے والے منصوبوں میں کرپشن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں زیر تکمیل اورنج لائن ٹرین منصوبہ 200ارب روپے کا ہے جبکہ حکومت کو 400ارب روپے کی تقسیم کے بارے میں بتائے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں ڈیل سے متعلق نہ ہٹانے پر چیخ چیخ کر تھک گئی ہے لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جو 200ارب روپے کا منصوبہ شروع کررہی ہے یہ منصوبہ حکومت کو مہنگا پڑے گا جو حکومت کے گلے پڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبہ پنجاب کا بڑا حصہ لاہور میں خرچ کررہی ہے۔ایل این جی کی ڈیل گزشتہ اڑھائی سال سے چل رہی ہے۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…