لاہور(نیوزڈیسک) ملائیشیا نے 7ہزار سے زائد پاکستانیوں کو سیاحتی ویزے فراہم کئے جبکہ دنیا بھر سے 3.3ملین افراد نے ملائیشیا کے سیاحتی مقامات کی سیر کی اور روایتی کلچرل ایونٹ سے لطف ندوز ہوئے جبکہ پاکستانی منسٹری آف ٹورازم اور پنجاب ٹورازم کارپوریشن کے تعاون سے دونوں ملکوں میں سیاحت کے فروغ کے لئے کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ہائی کمیشنر ملائیشیا ہسرل ثانی مجتبار نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پاک ملائیشیا ثقافتی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی گفتگو میں کیا۔ تقریب میں ملینڈو ایئر کی لاہور سے پرواز کے آغاز پر ٹریول ایجنٹ کے لئے خصوصی تعارفی نشست بھی رکھی گئی تھی۔ علاوہ ازیں تقریب میں اسسٹنٹ منسٹر آف ٹورازم،کلچر اینڈ انوائرمنٹ سیاح ملائیشیا، صوبائی وزیر سکول، ایجوکیشن، یوتو آفیسر سپورٹس اور سیاحت پنجاب رانا مشہود احمد خاں، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب احمد مالک نے بھی خطاب کیا۔