حیدرآباد ( نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیونے کہا ہے کہ مصطفی کمال کے پیچھے کس کا کمال ہے چند روز میں واضح ہو جائے گا‘ایم کیو ایم پر را کا ایجنٹ ہونے کا الزام قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہئے‘عمران خان توثبوت لے کر لندن بھی گئے تھے کیا ہوا ؟۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب حیدرا?باد میںسینئر فوٹو گرافر مشتاق اجمیری کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنا نظریہ دوسروں پر زبردستی لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو شکست خوردہ جماعتوں نے ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے‘مصطفی کمال کا بیان متحدہ قومی موومنٹ کا اندرونی معاملہ ہے‘ یہ کوئی نیا معاملہ نہیں ‘مصطفی کمال کے بیانات سے سندھ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں آئے گی‘ سندھ میں جو کھیل کھیلے جارہے ہیں ان کے نتائج کچھ بھی نہیں نکلے‘ پی پی کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر پی پی کبھی بھی ختم نہیں ہوگی۔