لاہور (نیوز ڈیسک) سی آئی اے سٹی کے سب انسپکٹر مراتب علی جٹ نے بلدےاتی انتخابات مےں تحرےک انصاف اور جماعت اسلامی کے مشترکہ امےدواربرائے چےئرمےن تنوےر احمد کو انتخابی رنجش پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کرنے کے مقدمہ مےں ملوث اشتہاری ملزم ےوسف عرف ےوسی کمبوہ کو گرفتار کر لےاہے۔ تفصےلات کے مطابق2015 کے بلدےاتی انتخابات مےں تھانہ ےکی گےٹ کے علاقہ مےں جماعت اسلامی اور تحرےک انصاف کے چےئرمےن کے لئے مشترکہ امےدوار تنوےر احمد اپنے کارکنان ملک عارف ، خرم شہزاد وغےرہ کے ہمراہ نوازشرےف ہسپتال ٹراما سنٹر مےں ووٹرز کے لئے انتخابی پرچےاں بنا رہے تھے کہ اچانک ےوسف وغےرہ 9/10 افراد نے نعرہ بازی شروع کر دی اور بعد ازاں ےوسف وغےرہ نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ملک عارف اور خرم شہزاد ہلاک ہو گئے جبکہ 6 افراد شدےد زخمی ہوئے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے تھے اس مقدمہ کا مرکزی ملزم ےوسف تاحال فرار اور اشتہاری ہو چکا تھا ۔جس کی گرفتاری کے لئے سی سی پی او لاہور کےپٹن (ر)محمد امےن وےنس نے اےس اےس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کو خصوصی ٹاسک دےا جنہوںنے ڈی اےس پی سی آئی اے سٹی خالد ابوبکر کی سربراہی مےںسب انسپکٹر مراتب جٹ اور دےگر اہلکاروں پر مشتمل پولےس ٹےم کو ملزم کی گرفتاری کی ذمہ داری سونپی ۔ شب و روز کی محنت اور مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی مےں مختلف مقامات پر رےڈز کر کے اشتہاری ملزم ےوسف عرف ےوسی کمبوہ کو گرفتار کر لےا۔اےس اےس پی سی آئی اے نے پولےس ٹےم کے لئے نقد انعامات اور تعرےفی اسناد دےنے کا اعلان کےا ہے ۔