جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

الطاف حسین کیخلاف مقدمات ‘ اسکاٹ لینڈ یارڈکو دو بڑے وعدہ معاف گواہ مل گئے

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کے سابق رہنما سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی اسکاٹ لینڈ یارڈ کو عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں اہم مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ایک سینئر صحافی کے مطابقبرطانوی ادارہ دونوں شخصیات کے حالیہ انکشافات اور اعترافات سے باخبر ہے۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے ان سابق اہم رہنمائوں نے الطاف حسین ، محمد انور اور طارق میر کے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلقات کا اعتراف کیا تھا۔ یہ ایک کھلا راز ہے کہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے پاس پارٹی کے کئی راز موجود ہیں۔ایم کیوایم کے اعلیٰ رہنما کے بقول انیس قائم خانی براہ راست الطاف حسین کو جوابدہ تھے اور وہی کراچی شہر سے جمع ہونیوالے عطیات کو لندن پہنچائے جانے کو یقینی بناتے تھے۔ انہی معاملات پر اسکاٹ لینڈ یارڈ تحقیقات کررہی ہے اورتوقع کی جارہی ہے کہ قائم خانی تفتیش کاروں کو اس بارے میں اہم معلومات فراہم کرینگے۔ ۔ دوسری جانب مصطفی کمال پارٹی کو ڈاکٹر عمران فاروق کے پارٹی سے اخراج اور الطاف حسین سے پیدا ہونیوالے اختلافات کے بارے میں تمام تفصیلات کا علم ہے۔ عمران فاروق کے قتل کے بعد پارٹی میں جن مسائل پر غور ہوا ، مصطفی کمال کو اس کا پوری طرح علم تھا ، انہوں نے الطاف حسین سے کئی مرتبہ تنہائی میں ملاقاتیں کیں، اوراس دوران پارٹی کا بھرپور دفاع کرتے رہے ۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…