خاران(نیوز ڈیسک)نامعلوم دہشتگردوں نے ڈپٹی کمشنر کے گھر پر دستی بم سے حملہ کردیا ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر خاران کے گھر پر دستی بم حملہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق خاران میں پیر کی علی الصبح نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر خاران ولی محمد بڑیچ کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا ، دستی بم گھر کے عقبی دروازے کے قریب گر کر پھٹ گیا جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔