جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں کا تعلیمی بل کے خلاف دو روزہ ہڑتال کا اعلان

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیو زڈیسک)پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں کی دو تنظیموں نے تعلیمی بل کے خلاف دو روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا،تیسری تنظیم نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔پنجاب اسمبلی نے گذشتہ ہفتے نجی تعلیمی اداروں کے حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی بل کی منظوری دی تھی ،پاکستان ایجوکیشن کونسل اور آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے منگل اور بدھ کے روزاسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا۔دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر ادیب جاودانی نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی بل کے خلاف ہیں،تاہم اسکولز کو بند نہیں کریں گے۔پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز بل میں نئے اور پرانے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن اور فیسوں میں سالانہ پانچ فیصد تک اضافے کی اجازت لینا لازم قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر 20ہزار سے 40لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…