کراچی(نیوزڈیسک)بڑ ے شہرکے مختلف علاقوں سے کیا برآمد ہورہاہے؟پولیس پریشان،عوام دہل گئے، شہرِقائد کے مختلف علاقوں سے نسوانی لاش کے ٹکرے ملنے پرپولیس ہل کررہ گئی، انسانی اعضا ایک ہی خاتون کے ہیں یا الگ الگ اور قتل کی وجوہات کیا ہیں، تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ سائٹ ایریا میٹروول سے خاتون کی ٹانگیں، ہاتھ اوردیگراعضا ملے، تفتیش جاری تھی کہ بلدیہ محمدخان کالونی سے بھی ایک خاتون کا دھڑملا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق بلدیہ سے ملنے والی خاتون کے دھڑ پرتشدد کے نشانات پائے گئے۔گزشتہ روز سائٹ میٹروول سے ملنے والی خاتون کی لاش کے ٹکروں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیاتھا، تاحال خاتون کی شناخت نہ ہوسکی۔پولیس کی سرتوڑکوشش ہے کہ جلد ازجلد شناخت ہوتاکہ کارروائی آگے بڑھائی جاسکے اور لرزہ خیز قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکیا جائے۔