جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی حیدرآباد میں مصطفی کمال کے چرچے،عوام کاحیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور کراچی کے سٹی ناظم مصطفی کمال نے عوام سے رابطے اور اپنی نئی پارٹی کا پیغام پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا۔مصطفی کمال نے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر اپنے اکانٹ بنالیئے ہیں جس پر ان کے چاہنے والے اور ان کی نئی پارٹی میں شمولیت کے خواہش مند انہیں فالو کرسکتے ہیں جب کہ مصطفی کمال کی موجودہ رہائش گاہ کے باہر پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں جس میں ان کے سوشل میڈیا اکانٹ کی آئی ڈیز درج ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ عوام کی جانب سے بے پناہ پیار اور حمایت ملنے پر ان کے شکر گزار ہیں اور یہ چیز ان کے لیئے باعث افتخار ہے ،انشا اللہ وہ عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کی کھوئی ہوئی عظمت کو واپس لائیں گے۔علاوہ ازیںکراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی مصطفی کمال کی حمایت میں وال چاکنگ کردی گئی، شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی وال چاکنگ میں مصطفی کمال کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال کی حمایت میں حیدرآباد میں بھی وال چاکنگ کردی گئی ہے، حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 9، ٹھنڈی سڑک، گل سینٹر، فاطمہ جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کی گئی وال چاکنگ میں ویلکم مصطفی کمال اور قدم بڑھاو¿ مصطفی کمال ہم تمہارے ساتھ ہیں تحریر کیا گیا ہے، بعض علاقوں میں مصطفی کمال کے حق میں کی گئی وال چاکنگ پر رنگ کرکے اسے مٹادیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…