اسلام آباد(نیوز ڈیسک )تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رواں سال 2016میں شادی میں ہیٹرک کے لیے ان کی بہنوں کااصرار بڑھ رہاہے اور عمران خان کو ان کی پسندکی گئی لڑکیوں میں سے کسی ایک کاانتخاب کرنے کے لیے اب صرف آٹھ ماہ کاعرصہ باقی ر گیاہے ذرائع نے آن لائن کوبتایاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی کے لیے ان کی بہنوں نے جن لڑکیوں کاانتخاب کیاہے ان میں سے ایک نیلی آنکھوں والی لڑکی کے بڑے چرچے ہیں جس کی عمر29سال ہے اور اس کاتعلق لاہور سے ہے ذرائع کاکہناہے کہ اگر عمران خان نے اس لڑکی کے حوالے سے مثبت جواب دے دیاتوپھر اس لڑکی کانام اور تصویر منظر عام پر آجائیگی اگر عمران خان نے پسندیدگی کااظہارنہ کیاتوپھر اس لڑکی بارے تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی جائیں گی عمران خان کی بہنوں کااصرار ہے کہ ان کابھائی رواں سال کے آخرتک تیسری شادی کے لیے ہاں کردیں اس کے لیے انھوں نے عمران خان پر دباﺅبھی مسلسل بڑھاناشروع کردیاہے جس سے بچ نکلنے کے لیے عمران خان کے پاس کوئی راستہ نہیں بچاہے امکان ہے کہ رواں مہینے عمران خان اس نیلی آنکھوں والی لڑکی کی تصویر دیگر کراپنی رائے اپنی بہنوں کوضرور دے دیں گے۔