لاہور(نیوزڈیسک)عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران نیب سے تعاون نہیں بلکہ اسے آنکھیں دکھا کر دباﺅ میں لارہے ہیں،حکمران اپنے رویے سے ایسا ظاہر کر رہے ہیں جیسے راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے لیکن میںایسا نہیں دیکھ رہا ۔ ایک انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عوام کی نمائندگی کی ہے اور پارلیمنٹ میں ایک نشست ہونے کے باوجود اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہوں اور جب تک آخری سانس ہے یہ کردار ادا کرتا ہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے حکمرانوں نے گاجریں نہ کھائی ہوتیں تو نیب کے بارے میں اس طرح شوروغوغہ نہ کیا جاتا ۔ حکومت کو آئے ہوئے تین سال ہونے کو ہیں لیکن جب پنجاب کا رخ کیا گیا تو پر اور ناخن کاٹنے کی باتیں شروع کر دی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے بچاﺅ کے لئے اندر کھاتے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں اور یہ حقائق بھی جلد سامنے آئیں گے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ مصطفی کمال کے حوالے سے کہا کہ یہ معاملہ اب رکنے والا نہیں اور یہ مزید آگے بڑھے گا ۔