اسلام آباد (نیوزڈیسک)میٹرو بس اور ٹرین کے بعدایک اور تاریخی فیصلہ،پاکستان کی منفرد ترین سروس کا جلد آغاز،انتظامات مکمل،وفاقی حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے اسلام آباد دے روات تک مونو ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے ¾منصوبے کا پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے روٹ کا بھی سروے کیا گیا ہے۔زیرو پوائنٹ پر ٹرمینل قائم کیا جائےگا ¾ فیض آباد، ڈھوک کالا خان، کھنہ ایسٹ ، کورال ، میڈیا ٹاﺅن اور نیول انکلیو پر سب سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔اسلام آباد ایکسپریس وے پر چھ انٹر چینجز بھی قائم کی جائیں گی۔مونو ٹرین کیلئے بوگیاں چین سے درآمد کی جائیں گی اور پاکستان ریلوے ریلوے لائن بچھانے میں معاونت کرے گی۔توقع ہے کہ منصوبے پر اگلے سال کام شروع ہو گا اور 2018ءکے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔