جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

ممتاز قادری کی پھانسی،پاکستان علماءوکونسل نے اہم فیصلہ کرلیا

datetime 6  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال ، ممتاز قادری کی پھانسی ، حقوق نسواں بل اور دیگر اہم قومی امور پر غوروفکر کیلئے پاکستان علماءکونسل نے اسلام آباد اور لاہور میں علماءکنونشن بلانے کا فیصلہ کر لیا، 9 مارچ کو اسلام آباد میں اور 13 مارچ کو لاہور میں علماءکنونشن ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بعض قوتیں پاکستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں ان کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں بل جلد بازی میں پاس کروایا گیا اور اس کے منفی اثرات پر غور نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے پورے ملک کے اندر ایک اضطرابی کیفیت پیدا ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس پر غور کرنا چاہیے اور علماء، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے اس پر تحفظات کو دور کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام عورتوں پر تشدد کی سخت مذمت کرتا ہے اور کسی فرد یا گروہ کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ عورتوں پر تشدد کرنے والے ظالموں کی حمایت کریں۔ لیکن عورتوں پر تشدد کے نام پر اگر پاکستان کے معاشرتی اور خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی جائے گی تو اس پر پاکستان علماءکونسل اور ملک کی دیگر مذہبی وسیاسی جماعتیں سخت مزاحمت کریں گی ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بعض امریکی ذمہ داروں کی طرف سے توہین رسالت کیس میں ملوث آسیہ بی بی کے رہائی کے مطالبے کو پاکستان کے عدالتی اور داخلہ امور میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو سفارتی سطح پر اور وزارت خارجہ کی سطح پر امریکہ سے احتجاج کرنا چاہیے اور تمام مقدمات میں جن کا تعلق توہین رسالت سے ہو یا کسی اور جرم سے پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق فیصلوں کا پابند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ سمیت اگر کسی بھی مقدمے میں ماورائے عدالت اور قانون حکومت نے کوئی قدم اٹھایا تو اس سے ملک میں بحران پیدا ہو گا جس سے حکومت کو اجتناب کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…