لاہور( این این آئی)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اورآل پاکستان ایجوکیشن کونسل نے پنجاب حکومت کی طرف سے نجی سکولوں کے حوالے سے اسمبلی سے منظور کئے جانے والے قانون کو مسترد کرتے ہوئے کل اورپرسوں(منگل اوربدھ کو) سکولوں کی بندش کا اعلان کر دیا ،نجی تعلیمی اداروں کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ فیسوں میں سالانہ پانچ فیصداضافہ کی پابندی قطعاًقبول نہیں اسے 10فیصد کیا جائے ، اگر حکومت نے ہمارے پر امن احتجاج کا نوٹس نہ لیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ،طلبہ کے والدین نے پرائیویٹ سکولوں کی تنظیموں کی طرف سے سالانہ امتحانات کے دوران ہڑتال کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نا مناسب فیصلہ قرار دیا ہے ۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اور آل پاکستان ایجوکیشن کونسل نے حکومت سے ڈیڈلاک بر قرار رہنے کے بعد گزشتہ روز اپنا اجلاس منعقد کیا جس میں دونوں تنظیموں میں رجسٹرڈ نجی تعلیموں کو کل اورپرسوں (منگل اوربدھ) بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ان سکولوں میں بیکن ہاﺅس سکول سسٹم ،سٹی سکول ،لاہور سکول سسٹم ، ایجوکیٹرز ، امریکن لائسٹف ، ایل جی ایس ، لاہور پری سکول ، سمارٹ سکول ،اکیڈمیز اور دیگر سکول سسٹم شامل ہیں۔ ایجوکشن کونسل کے ترجمان کامران ملک نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پنجاب حکومت نجی تعلیمی اداروں کے حوالے سے آرڈیننس لائی تھی ہم نے اس وقت اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے ایک کمیٹی بنائی تھی ۔ لیکن حیرت ہے کہ ہمارا موقف سنے بغیر اور اس کمیٹی کی سفارشات لئے بغیر اس آرڈیننس میں قومے ،فل سٹاپ کو تبدیل کئے بغیر اسے پنجاب اسمبلی سے منظور کر اکے قانون بنا دیا گیا جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ ، نان ٹیچنگ سٹاف، انفراسٹر اکچر اورغیر نصابی سر گرمیوں کے اخراجات ہیں اور ان میں ہر سال اضافہ ہوتا ہے جبکہ ہمیں سالانہ فیسوں میں صرف پانچ فیصد اضافے کا پابند کیا جارہا ہے جو ہمیں قبول نہیں ہمار امطالبہ ہے کہ ہمیں دس فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ حکومت اس قانون کے ذریعے نجی تعلیمی اداروں کو ریگولیٹ نہیں کر رہی بلکہ ان کا گلہ گھونٹ رہی ہے ۔ ہم حکومت کی یکطرفہ پالیسی کو قبول نہیں کرتے ۔ حکومت پہلے فیصلے کر کے ہمارے ساتھ بیٹھنے کی بجائے کھلے دل اور دماغ کے ساتھ بیٹھے اور وہاں فیصلے کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کی دو روزہ بندش کا نوٹس نہ لیا گیا تو ہم پھر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری طرف نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے والدین میں دو روزہ ہڑتال کی خبر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ والدین کا کہنا ہے کہ سالانہ امتحانات کے دوران اس طرح کا فیصلہ قطعاً درست نہیں ۔
نجی سکول حکومت کے سامنے ڈٹ گئے، سکولوں کی دو دن بندش کا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟



















































