اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

اہم وزیر کی موجیں،رہائشگاہ پر مختلف سرکاری محکموںکے کتنے ملازمین؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیںگے

datetime 6  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)اہم وزیر کی موجیں،رہائشگاہ پر مختلف سرکاری محکموںکے کتنے ملازمین؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیںگے، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کی خدمت کےلئے ان کی رہائشگاہ پر مختلف سرکاری محکموںکے 20سے زائد سرکاری ملازمین تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،محکمہ تعلیم کی طرف سے 16ملازمین کونوٹسز کے باوجود واپس نہیں بھجوایاجارہا۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزراءکو قواعدہ و ضوابط کے مطابق سول سیکرٹریٹ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے سٹاف دیا جاتا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ تعداد 6ہوتی ہے مگر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد جن کے پاس کھیل اور ٹورازم کی وزارتوں کا قلمدان بھی ہے نے اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 20سے زائد ملازمین اپنی رہائشگاہ پر تعینات کر رکھے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ملازمین تنخواہیں اپنے متعلقہ محکموں سے وصول کرتے ہیں لیکن ڈیوٹی صوبائی وزیر رانا مشود احمد کی ذاتی رہائشگاہ پر دے رہے ہیں ۔ ان ملازمین میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کے 16، پی ایچ اے کے 2، پنجاب اسمبلی کا ایک اور ضلعی انتظامیہ کا ایک ملازم شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر رانا مشہود احمد کی رہائشگاہ پر ڈیوٹی کرنے والے ملازمین میں 6آپریٹر ، 4جنرل ڈیوٹی ، ایک سویپر ، 4باورچی ،2مالی کے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ 3ملازمین پرسنل اسسٹنٹ کے طورپر بھی فرائض سر انجام دے رہے ہیںجن میں سپورٹس بورڈ پنجاب ، متروکہ وقف املاک بورڈ اور محکمہ سکولز ایجوکیشن کا ایک ایک ملازم شامل ہیں ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے ملازمین کو بنا ءکسی تحریری احکامات کے صوبائی وزیر کی رہائشگاہ پر تعینات کیا گیا ہے اور بار بار واپس بلانے کے باوجود ملازمین کو واپس نہیں بھجوایاجارہا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق رانا مشہود کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گھر میں وقتاً فوقتاً مختلف محکموں کے ملازمین ڈیوٹی دیتے رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…