جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ہمیں اب سیاسی تھیٹر سے نکل کر اقتصادی مقابلے کی تیاری کرنی چاہیے ‘ احسن اقبال

datetime 6  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ترقی ،منصوبہ و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنا ،امن و امان کا قیام اور توانائی بحران کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،ہمیں اب سیاسی تھیٹر سے نکل کر اقتصادی مقابلے کی تیاری کرنی چاہیے ، پاکستان میں جمہوری نظام پنپ رہا ہے، اب عوام اتنے میچور ہو گئے ہیں کہ وہ ملک میں کسی قسم کا خلل اور انتشار نہیں چاہتے ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مخالفت کرنے والے مستقبل مےں پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دےکھ کر خود ہی ماےوس ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں آرکےٹکٹ اور تعمےرات سے متعلق تےن روزہ بےن الا اقومی آئی پیکس 2016ءکی اختتامی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔احسن اقبال نے کہا کہ آج کی دنیا سیاسی نظریات کی بجائے اقتصادی نظریات کی قائل ہے، جس ملک کی معیشت اور پیداواری صلاحیت مضبوط ہو گی وہ ملک ہی ترقی کرے گا۔ہمیں سیاست برائے سیاست کی عادت ترک کر کے صرف اور صرف دنیا میں ملک کی معاشی مقابلے کو بہتر بنانے کیلئے توجہ دینا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ قوم متفق ہے کہ پاکستان کا مستقبل آئین کی بالا دستی، قانون کی حکمرانی ، جمہوریت کے تسلسل اور بہتر طرز حکمرانی کے ساتھ جڑا ہوا ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت تمام سیاست دانوں، دانشوروں، میڈیا اور پروفیشنلز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے تاکہ ہم پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت پیدا ہونے والے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ ہمیں اب سیاسی تھیٹر سے نکل کر اقتصادی مقابلے کی تیاری کرنی چاہیے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک مستحکم جمہوری ملک بن گیا ہے ۔ملک کی تاریخ میں گزشتہ منتخب حکومت نے اپنا پانچ سالہ دور اقتدار مکمل کیا اور اب مسلم لیگ (ن) کی حکومت بھی اپنی مدت پوری کر رہی ہے، اگر کسی بھی منتخب جمہوری حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے کا موقع دیا جاتا رہا تو پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے سے کوئی نہ روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارامارچ ترقی ، خوشحالی اور امن کا مارچ ہے جو جاری رہے گا ۔انہوں نے سابق ضلع ناظم کراچی مصطفی کمال کی طرف سے ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں الزامات پہلے بھی لگتے رہے ہیں، ملک کے اندر قانون نافذ کرنے والے ادارے موجود ہیں جو اس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس تفتیش کی روشنی میں اگر کوئی ٹھوس شواہد سامنے آئے تو متعلقہ ادارے ضرور قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ راہداری منصوبہ ملک کی تقدےر کو بدلنے ساتھ ساتھ پاکستان مےں اندھےروں کا دور ختم کرنے کا باعث بنے گا ۔ 2018 تک ملک مےں لوڈشےڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لےے ہماری حکومت مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مخالفت کرنے والوں نے ملک کو کےا دےا ہے ،آج بےن الااقوامی سطح پر ہماری حکومت کے کاموں کی وجہ سے پاکستان کے بارے مےں لوگوں کی سوچ مےں تبدےلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرکےٹکٹ کے شعبے کا موجودہ دور مےں بڑا اہم کردار ہے جو ثقافت اور ورثے کی نہ صرف پہچان بلکہ اس کو مضبوط کرتا ہے اور آج اس بات کو دےکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے نوجوا نو ں کی بڑی تعداد اس شعبہ مےں آرہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…