پشاور(نیوز ڈیسک)پشاورپولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک سو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں 8 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن پشاور کے پوش علاقوں حیات آباد اور فقیر آباد کے 150 گھروں میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 8افغان باشندوں سمیت 100 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جنہیں متعلقہ تھانوں میں منتقل کرکے مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔مشتبہ افراد کے قبضے سے چار پستولیں اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔