ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

خبردار ،کراچی میں دہشت گردی سے بھی بڑا خطرہ منڈلانے لگا،ماہرین نے خطرناک پیشگوئی کر دی

datetime 5  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ایک غیر امریکی جریدے کے مطابق ماحولیاتی تغیرات کے اثرات سے نمٹنے کے لئے کراچی کے پاس بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ پاکستانی حکومت کو ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے ترجیحا ت کا تعین کرنا پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق سطح سمندر بلند ہونے سے کراچی کے کچھ علاقے پہلے ہی زیر آب آ چکے ہیں۔مین گروز کے جنگلات سونامی اور سائیکلون جیسی قدرتی آفات کی تباہی کے اثرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 1945ء کے مقابلے میں مین گرووز کے جنگلات کا رقبہ 4 لاکھ ہیکٹر سے گھٹ کر 70 ہزار ہیکٹر تک محدود ہو گیا۔جریدے کے مطابق زمین کے حصول اور سطح سمندر بلند ہونے سے بھی مینگروز کے جنگلات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پاور پلانٹس کی زمین کے لئے بھی 205 ایکڑ رقبے پر پھیلے مین گرووز کے جنگلات کا سفایا کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق سطح سمندر میں اضافہ مزید ہوا تو 4 کروڑ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔ تھر اور بلوچستان میں خشک سالی کی ایک وجہ گلوبل وارمنگ بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…