کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے 25 سے زائد رہنماﺅں نے انیس احمد قائم کو نئی پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے یقین دہانی کرانے والوں میں متحد ہ کی موجودہ اور سابقہ رابطہ کمیٹی کے 13 اراکین بھی شامل ہیں جو انیس احمد قائم خانی سیٹ اپ کا حصہ کہلاتے ہیں ، تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ انیس احمد قائم خانی نے دبئی میں قیام کے دوران کراچی میں اپنے سیٹ اپ کے لوگوں سے رابطے رکھے ہوئے تھے ، وہ ان دنوں رابطوں کیلئے زیادہ تر ایم اور اور Skype کیساتھ ساتھ کراچی کے ایک موبائل فون نمبرکا Whatsapp نمبر استعمال کرتے تھے ذریعے کا کہنا ہے کہ انیس احمد قائم خانی کے متحدہ چھوڑ نے کے بعد بھی الطاف حسین ان کا نائن زیرو اور پارٹی کے تنظٰمی سیٹ اپ میں نیٹ ورک نہیں توڑ سکے تھے۔ ذرایعے کا کہنا ہے کہ انیس احمد قائم
خانی نے اپنے سیٹ اپ کے بیس سے زائد ایم این اے اور ایم پی اے بنوائے تھے۔ ان میں سے بیشتر الطاف حسین سے زیادہ انیس احمد قائم خانی کے وفادار تھے۔ انیس احمد قائم خانی کے متحدہ چھوڑ جانے کے باوجود ان سے مسلسل رابطے میں تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے موجود ہ اور سابقہ اراکین نے بھی ا نیس احمد قائم خانی سے برابطے برقرار رکھے۔