ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ممتاز قادری کی پھانسی پر جماعت اسلامی نے حکومت کیخلاف بڑا اعلان کردیا

datetime 5  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک )جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے معروف علمائے کرام دارالعلوم نعیمیہ کے مہتمم مفتی منیب الرحمن، اشرف المدارس کے حکیم مظہر حسین اور جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مفتی محمد نعیم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور عاشق رسول ؐ ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت اتوار 13مارچ کو ہونے والے تحفظ ناموس رسالت ؐ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء برجیس احمد ،مسلم پرویز ،جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے صدر مولانا عبد الوحیداور جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجو د تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر منظم منصوبہ بندی کے تحت سیکولراور لبرل طبقہ تحفظ ناموس رسالت ؐ کے قانون کے خلاف سرگرم عمل ہوگیا ہے اور حکومت نے ممتاز قادری شہید کو پھانسی کی سزا دے کر امریکہ اور مغربی قوتوں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے جس کے خلاف پاکستان کے 20کروڑ عوام سراپا احتجاج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا اور عوام بڑی تعدادمیں اس مارچ میں شریک ہوکر عشق مصطفی ؐ کا ثبوت دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…