نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات تعطل کا شکار نہیں ہیں۔ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کیلئے پاک بھارت مذاکرات ضروری ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار جے پور میں فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ڈیڈ لاک کا شکار نہیں ہیں۔ امن صرف بلا تعطل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ امن کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ دونوں ممالک میں تعاون کی فضا برقرار رکھنی چاہیے۔ تعلقات خوشگوار بنانے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ضروری ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف باہمی تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ خطے میں امن استحکام دونوں ممالک کی ترقی کا ضامن ہے۔