بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا‘وزارت خزانہ کی چشم کشا رپورٹ میں انکشاف

datetime 5  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)وزارت خزانہ نے قرضوں سے متعلق پالیسی رپورٹ جاری کر دی جسکے مطابق 30ستمبر 2015ء تک پاکستان پر قرضوں کا حجم181کھرب روپے تک پہنچ گیا ۔نجی ٹی وی نے وزارت خزانہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاہے کہ پاکستان پر ملکی اور غیر ملکی قرضے مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ہر پاکستانی ایک لاکھ روپے کے قرض تلے ہے جبکہ پاکستان پر مجموعی قرضہ 181کھرب سے بھی تجاوز کر گیا ۔وزارت خزانہ کی قرضوں سے متعلق پالیسی رپورٹ کے مطابق 30ستمبر 2015ء تک پاکستان پر قرضہ 181کھرب روپے تک جا پہنچا جو 30جون تک173کھرب روپے تھا ۔ رپورٹ کے مطابق 30ستمبر تک پاکستان کے مقامی قرضے 127کھرب روپے تک جا پہنچے ہیں جبکہ غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 51ارب ڈالر تک پہنچ گیاہے۔رپورٹ کا خوش آئند پہلو یہ ہے کہ قرضے اب پاکستان کی معیشت کا 60فیصد ہو گئے ہیں جو پہلے معیشت کا 63فی صد تھا ۔ قانون کے مطابق پاکستان کے قرضے جی ڈی پی کا 60فی صد سے کم ہی ہونا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…