جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حکومت ہمیں سڑکوں پہ آنے پر مجبو ر نہ کرے ‘ خورشید شاہ

datetime 5  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (نیوز ڈیسک)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک بار پھر حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی ٗ جس نے شیر کو ووٹ دیا شیر پہلے اسے مارے گا پھر آگے بڑھے گا ٗحکمرانوں کے دماغوں پر میٹروبس اور اورنج ٹرین چھائی ہے ٗ(ن )لیگ والے ابھی تک ذہنی نابالغ ہیں ٗ حکومت ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبو ر نہ کرے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ (ن )لیگ والے بڑے نہیں ہو رہے ، ابھی تک ذہنی نابالغ ہیں۔ شیر اپنے ہی ووٹروں کو کھائے جا رہا ہے ٗاس سے خیر کی توقع نہیں۔ سیدخورشید شاہ نے طنزاً کہا کہ بچے بھی گھرمیں بس اور ٹرین کی ضدکرتے ہیں اورحکمرانوں کے دماغوں پر بھی میٹرو بس اور اورنج ٹرین چھائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں بیٹھ کرکنٹینرکی مخالفت کی اوراسے شکست دی،تاجر براداری ناراض ہے کہ ہم ان کیلئے اسمبلی میں بولتے نہیں ہیں ٗ ہم تو اسمبلی میں بولتے ہیں مگرسب نہیں دکھایاجاتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لو گوں کوسیاسی آگاہی دیناچاہتاہوں،پیٹرولیم مصنوعات پرٹیکسز کی بھرمارہے ٗملک میں زراعت اورٹیکسٹائل کی صنعت تباہ ہوگئی ہے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں ڈیزل کا استعمال 80فیصد ٗ پٹرول کا صرف بیس فیصد ہے ،ملک میں برآمدات میں 25فیصد کمی آئی ہے ،حکومت نے ڈھائی سال میں4ہزار500ارب کاقرضہ لیاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبو ر نہ کرے ،نئے ٹیکسز لگا کر کوئی فائدہ ہوتا تو تاجر برادری کے سامنے ہاتھ جوڑ نے کو تیا رہوں ،مطالبہ کرتاہوں کہ ٹیکسوں کو بڑھانے کی بجائے ختم کیا جائے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایمنیسٹی سکیم چوروں ٗٹھگوں اورمنشیات فروشوں کی مددکریگی ٗپیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقاربھٹو نے کبھی سودے بازی نہیں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…