جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعظم نواز شریف کی تشہیر ی مہم کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

datetime 5  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی خزانے سے وزیر اعظم نواز شریف کی تشہیر کے لیے چلائی جانے والی اشتہاری مہم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔مقامی سیاستدان فیاض الحسن چوہان کی جانب سے دائر درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے آذان خان شہید مونٹیسری اسکول کے افتتاح کے حوالے سے بنائے جانے والے اشتہار کی رقم حکومتی بجٹ سے ادا کی گئی۔درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چونکہ اس اشتہاری مہم کا مقصد وزیر اعظم کے عزت و وقار میں اضافہ اور حکومتی کاموں کو گِنانا ہے، اس لیے یہ مہم سیاسی مقاصد کے لیے ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اشتہاری مہم میں خرچ کی جانے والی رقم عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہوئی اس لیے اسے اسکولوں، کالجوں، ہسپتالوں اور دیگر عوامی امور کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے تھا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی رپورٹ چیئرمین پیمرا کو بھی کی گئی اور ان سے درخواست کی گئی کہ وہ الیکٹرونک میڈیا سے، اشتہار چلانے کی رقم سے حوالے سے معلوم کریں لیکن چیئرمین نے اس درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ سرکاری اداروں کو عوام کے پیسے کے ’غلط‘ استعمال کی تحقیقات کرنی چاہیے، لیکن وہ مختلف ہیلے بہانوں سے اس معاملے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تاہم درخواست گزار نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اشتہاری مہم کی رقم وزیر اعظم نے ادا نہیں کی۔عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ وزارت خزانہ کو اشتہاری مہم کی رقم نواز شریف سے وصول کرنے کی ہدایت جاری کرے، جبکہ وزارت اطلاعات اور پیمرا کو بھی ہدایت کی جائے وہ الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا میں وزیر اعظم کی اشتہار بازی کو روکیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایک رکنی بینچ آئندہ ہفتے درخواست پر غور کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…