کابل(نیوز ڈیسک)پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کیساتھ کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرافغان امیگریشن حکام نے بدسلوکی کرتے ہوئے انھیں 25 منٹ تک روکے رکھا۔شازیہ مری پاکستان اور افغانستان کے غیرحکومتی ڈائیلاگ میں شرکت کیلیے کابل گئی تھیں اور انھیں اس واقعہ کا سامنا کرنا پڑا۔ شازیہ مری نے ڈائیلاگ کے شرکاکو بتایا کہ انھوں نے امیگریشن حکام کو سرکاری پاسپورٹ بھی دکھایا لیکن انھیں بلاجواز اس بہانے روکے رکھا گیا کہ ان کا ویزا درست نہیں۔انھوں نے کہا کہ جس وقت افغان حکام نے انھیں ایئرپورٹ پر بلاجواز روکا تھا، اسی دوران ایک بھارتی شہری کو دو منٹ میں جانے کی اجازت دی گئی۔